7 مئی 2016 - 12:42
علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کے دورہ یورپ کے جھلکیاں

لندن میں جامعۃ المنتظر لاہور کی شاخ کے قیام کیلئے خریدی گئی جگہ کا بھی دورہ کیا۔ یہاں مسجد اور امام بارگاہ سمیت بڑا اسلامی کمپلیکس بنانے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ خوئی فاونڈیشن کے زیر اہتمام آیت اللہ خوئی مرکز کا دورہ کیا اور مسئولین سے ملاقاتیں ہوئیں۔ حوزہ علمیہ قم کے زیر اہتمام جامعۃ المصطفٰی انٹرنیشنل کی لندن برانچ اور آیت اللہ علی حسینی سیستانی کی سرپرستی میں چلنے والے ادارے موسسہ اہل بیت ؑ کا بھی دورہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی یورپ کے دورے سے واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے ڈنمارک، برطانیہ، اٹلی اور سپین میں قائم اسلامی مراکز، مساجد، جامعۃ المنتظر کی برانچوں کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی، تبلیغی اور تدریسی امور کا جائزہ لیا۔ ان کی ملاقاتیں یہاں بسنے والے پاکستانی، بھارتی، افغانی، عراقی اور عرب مسلمانوں سے بھی ہوئیں اور انہوں نے عراق ایران کے علماء و مجتہدین کی زیر نگرانی چلنے والے دینی مراکز کا بھی دورہ کیا۔ ڈنمارک کے دارالخلافہ کوپن ہیگن میں جامعہ مدینۃ العلم کے پرنسپل علامہ مرید حسین نقوی سے ملاقات کی اور مدرسے کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تبلیغی امور کا جائزہ لیا۔ برطانیہ پہنچنے پر انہوں نے جامعۃ المنتظر مانچسٹر میں تجوید القرآن اور تعلیمات اسلامی، دینی احکام اور اخلاقیات پر تبلیغ دین کے جاری کاموں کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں کہ دینی تعلیم کیساتھ عصری تعلیم بھی شروع کی جائے۔

علامہ نیاز نقوی کے دورہ یورپ کے جھلکیاں

علامہ نیاز نقوی کے دورہ یورپ کے جھلکیاں

علامہ نیاز نقوی کے دورہ یورپ کے جھلکیاں

علامہ نیاز نقوی کے دورہ یورپ کے جھلکیاں

علامہ نیاز نقوی کے دورہ یورپ کے جھلکیاں

علامہ نیاز نقوی کے دورہ یورپ کے جھلکیاں

علامہ نیاز نقوی کے دورہ یورپ کے جھلکیاں

علامہ نیاز نقوی کے دورہ یورپ کے جھلکیاں

علامہ نیاز نقوی کے دورہ یورپ کے جھلکیاں

علامہ نیاز نقوی کے دورہ یورپ کے جھلکیاں

علامہ نیاز نقوی کے دورہ یورپ کے جھلکیاں

علامہ نیاز نقوی کے دورہ یورپ کے جھلکیاں

علامہ نیاز نقوی کے دورہ یورپ کے جھلکیاں

علامہ نیاز نقوی کے دورہ یورپ کے جھلکیاں

علامہ نیاز نقوی کے دورہ یورپ کے جھلکیاں

علامہ نیاز نقوی کے دورہ یورپ کے جھلکیاں

علامہ نیاز نقوی کے دورہ یورپ کے جھلکیاں

۔۔۔۔۔۔۔

/169